ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے وینکٹاپور علاقہ میں بیک وقت 3دکانوں میں چوری کی واردات: لٹیرے فرار 

بھٹکل کے وینکٹاپور علاقہ میں بیک وقت 3دکانوں میں چوری کی واردات: لٹیرے فرار 

Mon, 27 Mar 2017 18:40:24    S.O. News Service

بھٹکل:27/مارچ(ایس اؤنیوز) دکانوں کے دروازے اور چھت توڑ کر لٹیروں نے ہزاروں نقد رقم ، گاہکوں کے کپڑے سمیت دیگر اشیاء لے کر فرار ہونے کا واقعہ تعلقہ کے قو می شاہراہ سے متصل شرالی، وینکٹاپور علاقہ میں پیش آیا ہے۔

مادیوی دیواڑیگا کی ٹیلرنگ دکان کے پیچھے والے دروازے کو توڑکر چور اندر گھسے ، سلائی کے لئے دی ہوئی گاہکوں کی 30 سے زائد ساریاں اور 1000ہزاروپئے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔ موڈشرالی کے سبرائے نائک کے ریسٹورنٹ میں موجود 1000 ہزار روپئے سے زائد نقدرقم اور کرنٹ بیاٹری چرا ئی گئی ہے ۔ اسی طرح ککے نیرو کے ایرپا ناگپانائک کی کرانا دکان سے 5-6 ہزارروپئے نقد رقم اور سگریٹ ، گھٹکا پاکٹ لے کر فرار ہونے کی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں۔ اس تعلق سے پولس تھانہ میں شکایت کی گئی ہے معاملے کو لے کر پولس جانچ کررہی ہے۔

27march2.JPG


Share: